تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 جنوری 2014
وقت اشاعت: 18:55

بھارت میں سابق جج پرخاتون وکیل کوجنسی ہراساں کرنے کا الزام

جیو نیوز - نئی دہلی…بھارتی سپریم کورٹ میں سابق جج پرزیرتربیت خاتون وکیل کو جنسی طور پر ہراساں کر نے کے کیس کی سماعت بدھ کو ہوگی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ کے سابق جج سواتنتر کمار کو اپنے پاس زیر تربیت خاتون وکیل کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام کا سامنا ہے۔ سپریم کورٹ کے سینئر وکیل نے بھارتی اخبار کو بتایا ہے کہ اس کیس کی سماعت کر نے والے بینچ کی سربراہی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس خود کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.