17 جنوری 2014
وقت اشاعت: 1:37
راہول گاندھی وزارت عظمیٰ کیلئے کانگریس کے امیدوار نہیں؛ کانگریس
جیو نیوز - نئی دلی…بھارتی حکمراں جماعت کانگریس نے اعلان کیا ہے کہ راہول گاندھی وزارت عظمیٰ کے لیے کانگریس کے امیدوار نہیں ہوں گے۔ یہ فیصلہ نئی دلی میں کانگریس کی ورکنگ کمیٹی کے اہم اجلاس میں کیا گیا۔ کانگریس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ راہول گاندھی وزارت عظمیٰ کے امیدوار نہیں ہوں گے، وہ انتخابی مہم میں صرف کانگریس کی قیادت کریں گے۔