18 جنوری 2014
وقت اشاعت: 13:37
سنندا پشکرکا پوسٹ مارٹم جاری،آخری رسومات آج شام ادا کی جائیں گی
جیو نیوز - نئی دلی…بھارتی وزیرششی تھرورکی اہلیہ سنندا پشکرکا پوسٹ مارٹم نئی دہلی میں جاری ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق پوسٹ مارٹم کے دوران سنندا پشکر کی کلائی اور گردن پر نشانات پائے گئے ہیں۔دوسری جانب سنندا پشکر کی آخری رسومات وٴج شام4بجے ادا کی جائیں گی۔سنندا کی آخری رسومات کے بعد ششی تھرور کا بیان ریکارڈ کئے جانے کا امکان ہے ۔