تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 جنوری 2014
وقت اشاعت: 19:14

سنندا پشکرکی موت غیر طبعی اور اچانک تھی:پوسٹمارٹم رپورٹ

جیو نیوز - نئی دہلی…بھارتی وزیرششی تھرورکی تیسری اہلیہ سنندا پشکرکا نئی دہلی کے اسپتال میں پوسٹ مارٹم ہوا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پوسٹ مارٹم کے دوران سنندا پشکر کی کلائی اور گردن پر نشانات پائے گئے ۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق ان کی موت غیر طبعی اور اچانک تھی، دہلی کے اسپتال میں ڈاکٹروں کے تین رکنی پینل نے سنندا پشکر کا پوسٹ مارٹم کیا، ڈاکٹرز کے مطابق سنندا پشکر کی موت بظاہر غیر طبعی اور اچانک ہے۔ معدے میں کوئی بھی زہریلا مادہ نہیں پایا گیا، ان کے جسم پر چوٹوں کے جو نشانات ہیں ان کے بارے میں اندازہ لگانا ابھی ممکن نہیں۔پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ کچھ دن بعد جاری کی جائے گی۔سنندا پشکر گزشتہ رات ایک ہوٹل میں مردہ پائی گئی تھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.