تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 جنوری 2014
وقت اشاعت: 18:56

کابل :ریسٹورنٹ پر حملے میں سرحد پارایجنسیاں ملوث ہیں، افغانستان

جیو نیوز - کابل …افغان قومی سلامتی کونسل کا کہنا ہے کہ کابل میں ہونے والے ریسٹورنٹ حملے میں عام طالبان نہیں غیر ملکی ایجنسیاں ملوث ہیں۔افغان صدر حامد کرزئی کی سربراہی میں قائم افغانستان کی قومی سلامتی کونسل نے درپردہ پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دارالحکومت میں ہونے والا ریسٹورنٹ حملہ عام طالبان کا کام نہیں، اس ہولناک منظم کاروائی کے پیچھے سرحد پار موجود غیر ملکی ایجنسیاں کارفرما نظر آتی ہیں، کابل میں جمعے کو شدت پسندوں کے ریسٹورنٹ حملے میں 13 غیر ملکیوں سمیت 21 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.