19 جنوری 2014
وقت اشاعت: 20:48
امریکا اب کوئی فوجی آپریشن یا فضائی حملہ نہیں کرسکتا؛ حامد کرزئی
جیو نیوز - کابل…افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی معاہدے پر دستخط سے پہلے امریکا کو طالبان سے مذاکرات شروع کرنے ہوں گے۔ ایک بیان میں افغان صدر حامد کرزئی نے کہا کہ سیکیورٹی معاہدے پر دستخط سے پہلے امریکا کو طالبان سے امن مذاکرات شروع کرنے ہوں گے، امریکا سیکورٹی معاہدہ نہ ہونے کی وجہ سے افغانستان میں اب مزید کوئی فوجی آپریشن یا فضائی حملہ نہیں کرسکتا۔ اس سے پہلے افغان سلامتی کونسل نے کہا کہ کابل میں ریسٹورنٹ پر حملے میں سرحدپار کی انٹیلی جنس ایجنسیاں ملوث ہیں۔