تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 جنوری 2014
وقت اشاعت: 2:23

امریکا: نیبراسکا کے ایک پلانٹ میں دھماکا، 2افراد ہلاک، 17زخمی

جیو نیوز - امریکا…امریکی ریاست نیبراسکا میں جانوروں کی خوراک تیار کرنے والے پلانٹ میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے جبکہ عمارت کاایک حصہ گرگیا۔ حکام کے مطابق اوماہا شہر میں واقع انٹرنیشنل نیوٹریشن پلانٹ میں دھماکے سے 2 افراد ہلاک ہو ئے۔ 10زخمیوں کو شدید جبکہ 7 کو معمولی چوٹیں آئیں۔دھماکے کی وجہ سے عمارت کاایک حصہ زمیں بوس ہوگیا۔حکام کے مطابق دھماکے کے وقت عمارت میں 38 افراد موجود تھے۔ ریسکیو اہلکار ملبے میں دبے افراد کو تلاش کر رہے ہیں تاہم فائرچیف آفیسر کاکہنا ہے کہ ملبے میں دبے افرادکے زندہ بچنے کے امکانات کم ہیں۔دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.