تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 جنوری 2014
وقت اشاعت: 8:34

ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پشکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا جائزہ آج لیا جائیگا

جیو نیوز - نئی دہلی…بھارتی وزیر ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پشکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا جائزہ آج لیا جائے گا۔سب ڈویژنل مجسٹریٹ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے ساتھ لوگوں کے بیانات بھی سنیں گے۔ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کے تین ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے گزشتہ روز پوسٹ مارٹم رپورٹ سب ڈویژنل مجسٹریٹ کے حوالے کی تھی۔ ذرائع کے مطابق سنندا پشکر کی موت نیند کی 27 گولیاں کھانے کے باعث ہوئی۔آج اس رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ سب ڈویژنل مجسٹریٹ ، ششی تھرور ،سنندا کے بھائی اور دوسرے اہم گواہوں کے بیانات کابھی جائزہ لیں گے۔ان بیانات کی روشنی میں تحقیقات جاری رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.