21 جنوری 2014
وقت اشاعت: 15:32
نئی دہلی کے وزیراعلیٰ نے مطالبے کی منظوری کے بعددھرنا ختم کردیا
جیو نیوز - نئی دلی…بھارت کی راجدھانی پر مبنی ریاستنئی دلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال نے مطالبات کی منظوری کے بعداپنا دھرناختم کرنیکااعلان کردیا ہے۔واضح رہے کہ عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال نے دہلی کے4پولیس اہلکاروں کی معطلی کیلیے دھرنادیاہواتھا،تاہم حکومت نے ان اہل کاروں کو معطل تو نہیں کیا لیکن چاروں پولیس اہلکاروں کوچھٹیوں پربھیج دیاہے ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق دہلی کے پولیس اہلکاروں کی معطلی کاوزیراعلیٰ کے پاس اختیارنہیں ہے۔یاد رہے کہ یہ پہلی دفعہ ہے کہ وزیراعلیٰ نے اپنی کابینہ کے ہمراہ دھرنادیا۔