25 جنوری 2014
وقت اشاعت: 9:12
قاہرہ میں پولیس انسٹی ٹیوٹ پر بم سے حملہ،جانی نقصان نہیں ہوا
جیو نیوز - قاہرہ…مصر کے دارالحکومت میں پولیس انسٹی ٹیوٹ پر بم حملہ ہوا،تاہم حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے مشرق میں واقع پولیس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ پر آج صبح بم حملہ کیا گیا، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دھماکے سے عمارت کی دیواروں کو بھی نقصان پہنچا،مقامی لوگ بھی خوفزدہ ہو گئے،گزشتہ روز ہونے والے 4 بم دھماکوں میں 6 پولیس اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں ۔