25 جنوری 2014
وقت اشاعت: 9:29
افغان صدر نے سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کو مشروط کردیا
جیو نیوز - کابل… افغان صدرحامد کر زئی نے کہا ہے کہ جب تک امریکااور پاکستان طالبان سے مذاکرات نہیں کرتے،سیکیورٹی معاہدے پر دستخط نہیں کروں گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہ افغانستان غیرملکیوں کے بغیر بھی چل سکتاہے۔