تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 جنوری 2014
وقت اشاعت: 22:39

امریکی صدر بارک اوباما آج کانگریس سے سالانہ خطاب کریں گے

جیو نیوز - واشنگٹن…امریکی صدر بارک اوباما آج کانگریس سے سالانہ خطاب کریں گے، خارجہ پالیسی، دہشت گردی، امیگریشن اور شہریوں کی کم سے کم تنخواہ کے معاملے پر اہم بیان متوقع ہیں۔ بارک اوباما آج پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 بجے اپنا چھٹا اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کریں گے۔ وائٹ ہاوٴس کے مطابق امریکی صدر اوباما وفاقی کنٹریکٹ ملازمین کی کم سے کم اجرت 10 ڈالر 10 سینٹ فی گھنٹا کرنے کا اعلان کریں گے۔ اوباما عام شہریوں کی بھی کم سے کم اجرت 7 ڈالر 25 سینٹ سے بڑھا کر 10 ڈالر 10 سینٹ کرنے کے لیے قانون سازی پر زور دیں گے۔ بارک اوباما متوسط طبقے کی خوشحالی کے لیے دیگر کئی اقدامات کا اعلان بھی کریں گے۔ خطاب سے قبل بارک اوباما نے وائٹ ہاوٴس میں ہلکے پھلکے انداز میں تقریر کی مشق کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.