تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 جنوری 2014
وقت اشاعت: 23:27

بولیویا میں شدید بارشیں، سیلاب سے 10افراد ہلاک

جیو نیوز - سکرے…بولیویا میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب سے 10افراد ہلاک اور ہزاروں خاندان بے گھر ہوگئے، تین صوبوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی۔ بولیویا میں رواں ہفتے شدید بارشوں کے بعد تین صوبوں میں سیلاب نے تباہی مچادی ہے۔ مختلف حادثات میں 10 افراد ہلاک اور تقریبا 20 ہزار خاندان بے گھر ہو گئے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق سیلاب سے ملک کا 25 فیصد حصہ متاثر ہوا ہے۔ بولیویا میں اکتوبر سے شروع ہونے والے برساتی موسم کی وجہ سے اب تک 43 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.