تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 فروری 2014
وقت اشاعت: 6:5

تھائی لینڈ میں عام انتخابات کیلئے پولنگ جاری

جیو نیوز - بنکاک…تھائی لینڈ میں عام انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے۔ اپوزیشن نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے۔ملک میں گزشتہ کئی ماہ سے حکومت مخالف مظاہرے جاری تھے جس کے باعث ان انتخابات میں بھی سخت کشیدگی پائی جا رہی ہے۔ ہفتے کوبنکاک میں حکومتی حامیوں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے باعث امریکی صحافی سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق کشیدہ صورتحال کے باعث پولنگ کا رجحان کافی حد تک کم رہے گا جبکہ مظاہرین نے بھی عوام کو ووٹنگ میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے بڑے پیمانے پر مظاہروں کا اعلان کیا ہوا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.