تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 فروری 2014
وقت اشاعت: 2:25

پرتگال میں تیز ہوائیں، ساحل سے 20فٹ اونچی لہریں جا ٹکرائیں

جیو نیوز - میڈرڈ…اتوار کے روز شمالی سپین میں تیز ہواوٴں کے ساتھ سمندری لہروں نے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا۔ تیز بارش کے باعث شہر میں ساحل سمندر کے قریب کھڑی گاڑیاں بھی پانی میں ڈوب گئیں۔آسٹریا میں بھی شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ آسٹریا کے شہر ”کوئٹس چیک“ میں لگتا ہے کہ ہر طرف برف کا راج ہے، جسے ہٹانے کا کام آرمی کی مدد سے کام کیاجارہا ہے۔ دوسری جانب پرتگال میں تیز ہواوٴں نے تباہی مچائی ہوئی ہے، شمالی پرتگال کے ساحل سمندر سے بیس فٹ اونچی لہریں ٹکرا گئیں جس سے ساحل سمندر کے اطراف میں موجود عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ سربیا میں تیز برف باری سے زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے، شدید برف باری سے شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.