تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 فروری 2014
وقت اشاعت: 14:22

روس میں طالب علم نے اسکول میں فائرنگ کردی، 2 افراد ہلاک

جیو نیوز - ماسکو…روس میں ایک طالب علم نے اپنے ہی اسکول میں گھس کر فائرنگ کردی، فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے ، حملہ آور کو حراست میں لے لیاگیا۔ دارالحکومت ماسکو کے شمالی علاقے کے ایک اسکول میں یہ واقعہ پیش آیا، جہاں طالبعلم رائفل لئے بیالوجی کی کلاس میں گھس گیا، اور 20 سے زائد طالب علموں کو یرغمال بنالیا،اسکول گارڈ اور پولیس نے کارروائی کی۔ مسلح طالب علم کی فائرنگ سے پولیس اہلکار اور ایک ٹیچر ہلاک جبکہ گارڈ زخمی ہوگیا۔پولیس نے بچوں کو آزاد کراتے ہوئے مسلح طالبعلم کو حراست میں لے لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.