4 فروری 2014
وقت اشاعت: 5:59
بھارت : بس کے حادثے میں 10 افراد ہلاک 35 زخمی
جیو نیوز - نئی دہلی…بھارت کی ریاست مہاراشٹرمیں بس کے حادثے میں 10 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہو گئے۔ریاست مہاراشٹرکی پونے ستاراہائی وے پر سیاحوں کی بس پل سے نیچے گرگئی۔ حادثہ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہو گئے۔ بس پونے سے گجرات جا رہی تھی۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق بس کو ایک ٹریلر نے پیچھے سے ٹکر ماری تھی جس کی وجہ سے بس بے قابو ہوگئی اور حادثہ پیش آیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔