تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 فروری 2014
وقت اشاعت: 7:19

ایٹمی مذاکرات میں میزائل پروگرام پر بات نہیں ہوگی، ایران

جیو نیوز - تہران…ایران نے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات میں وہ اپنے میزائل یا دفاعی پروگرام پر بات نہیں کرے گا۔سرکاری ٹیلی وڑن پر ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایرانی نائب وزیر خارجہ عباس اراغچی نے کہا کہ امریکا حد سے زیادہ بالادستی کے احساس میں مبتلا ہے،ایرانی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس ماہ کے آخر میں ہونے والے ایٹمی مذاکرات کے دوران ایران اپنے بیلسٹک میزائل پروگرام یا دفاع کے بارے میں کوئی بات نہیں کرے گا، عالمی طاقتوں سے ہونے والے مذاکرات کا دائرہ کار صرف ایٹمی معاملات تک محدود ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.