تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 فروری 2014
وقت اشاعت: 7:51

سعودی شہری نے چھ ماہ میں 320 کلوگرام وزن کم کرکے حیران کردیا

جیو نیوز - ریاض…سعودی شہری نے صرف چھ ماہ میں اپنا وزن 320 کلوگرام کم کرکے سب کو حیران کردیا،سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ،مناما سے تعلق رکھنے والے خالد الشعری ، کا وزن گزشتہ اگست میں 610 کلوگرام تھا اور وہ اپنا کوئی بھی کام خود کرنے سے معذور تھا،اسے کمرے سے نکالنے کے لئے نہ صرف کمرے کا ایک حصہ گرانا پڑا بلکہ فورک لفٹ کا استعمال بھی کرنا پڑا، بعد ازاں خالد الشعری کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹروں کے مطابق خالدالشعری کے غذائی پروگرام پر سختی سے عمل کرایا جارہا ہے تاکہ اس کا وزن مزید کم کیا جاسکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.