10 فروری 2014
وقت اشاعت: 17:50
بھارت میں تنخواہیں نہ بڑھانے پر بینک ملازمین سراپا احتجاج
جیو نیوز - نیودہلی…بھارت میں تنخواہیں نہ بڑھانے پر بینک ملازمین سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ انڈین بینک ایسوسی ایشن کی جانب سے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا تھا جسے قبول نہ کر کے بینک ملازمین 2 روزہ ہڑتال پر چلے گئے ہیں۔ پورے ملک میں بینک سروس بند ہونے سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے جبکہ اے ٹی ایم سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔ بینک ملازمین نے اپنے مطالبات کے لیے مختلف مقامات پر مظاہرے بھی کیے۔