تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 فروری 2014
وقت اشاعت: 18:6

انڈونیشیا میں منشیات کی اسمگلر آسٹریلوی خاتون کی پیرول پررہائی

جیو نیوز - بالی…منشیات کی اسمگلنگ میں سزا یافتہ آسٹریلوی خاتون کو انڈونیشیا میں 9برس سزا کے بعد جیل سے پیرول پر رہا کر دیا گیا ہے۔ بالی جزیرے کی ایک جیل میں 36سالہ شپلے کوربی کے پیرول کی درخواست کو حتمی شکل دے دی گئی۔ کوربی کو2005ء میں 20 سال کی قید کی سزا دی گئی تھی۔ پیرول کی شرط کے تحت کوربی کو 2017ء تک بالی ہی میں رہنا پڑے گا اوران کا ارادہ ہے کہ وہ وہاں اپنی بہن کے گھر پر رہیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.