تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 فروری 2014
وقت اشاعت: 1:34

امریکا اور فرانس کا ایران کے خلاف پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ

جیو نیوز - امریکا اور فرانس نے ایران کے خلاف عائد پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بات کا اظہار فرانسیسی صدر فراسنوا اولاندنے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر باراک اوباما سے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔صدر اوباما کا کہنا تھا دونوں ملک اس بات پر متفق ہیں کہ فی الحال ایران پر نئی پابندیاں عائد نہ کی جائیں کیونکہ اس سے ایٹمی مذاکرات متاثر ہوسکتے ہیں تاہم پہلے سے عائد پابندیاں برقرار رہیں گی۔شام کے حوالے سے ان کا کہنا تھا وہ مسئلے کے سیاسی حل کے لئے اپوزیشن کی حمایت جاری رکھیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.