تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 فروری 2014
وقت اشاعت: 6:41

الجزائر میں مال بردار فوجی طیارہ گرکر تباہ 103افراد ہلاک

جیو نیوز - الجزائر… الجزائر میں مال بردار فوجی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجہ میں103افراد ہلاک ہوگئے ۔ مقامی ٹی وی کے مطابق حادثہ شمال مشرقی پہاڑی علاقے ام البواقی میں پیش آیا۔ ابتدائی طور پر موصولہ اطلاعات کے مطابق ہرکولیس سی 130 طیارے پر فوجی اہلکاروں کے رشتے دارسوار تھے جن میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں۔ اعلیٰ فوجی اہلکار کرنل لحمادی بوغرن نے سرکاری میڈیا کو بتایا کہ طیارہ جبل فرطاس کے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوا جو دارالحکومت الجزائر سے 380 کلومیٹر کے فاصلے پر مشرق میں واقع ہے۔ امدادی کارروائیوں کے لیے ٹیمیں روانہ کر دی گئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.