تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 فروری 2014
وقت اشاعت: 19:28

فلپائن: ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے اجتماعی شادی کی تقریب

جیو نیوز - منیلا…فلپائن میں ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے 180جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب کاانعقاد کیاگیا۔ دارالحکومت منیلا میں ساحل سمندر پرصبح سویرے سورج نکلنے سے پہلے اجتماعی شادی کی خوبصورت تقریب کا اہتمام کیاگیا، سرخ ملبوسات میں دولہے اور سفید لباسوں میں سجی دلہنوں نے عمر بھر ایک ساتھ رہنے کا عہد لیا۔ شادی کا سارا خرچہ مقامی مئیرنے اٹھایا، شادی کی تقریب کے بعد مہمانوں کے لیے ناشتے کااہتمام کیاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.