تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 فروری 2014
وقت اشاعت: 16:22

ویلنٹائن ڈے،دنیا بھر میں محبتیں خوشیاں تحفے تحائف بانٹنے کا دن

جیو نیوز - کراچی…دنیا بھر میں محبتیں ، خوشیاں ، تحفے تحائف ،پھول اور چاکلیٹس بانٹنے کا دن آج منایاجارہا ہے ، ویلنٹائن ڈے پر محبت کا پیغام اپنے اپنے اندازسے دیا گیاچین کے شہربیجنگ میں شادی کی گولڈن جوبلی منانے والے 99 جوڑوں نے پھولوں کے درمیان شریک حیات کے ساتھ ویلنٹائن ڈے گزارا۔آسٹریلیا میں سڈنی ہاربر برج پر محبت بھرے دو دلوں نے زندگی بھر ساتھ رہنے کی قسم کھائی اور ایسا 3 جوڑوں نے ایک ساتھ کیا۔ملائیشیا میں ویلنٹائنز ڈے پر 138 جوڑے رشتہ ازدواج میں بندھ گئے ،اجتماعی شاد ی کی تقریب میں دل کی شکل کے گلابی غبارے بھی آسمان کی جانب چھوڑے گئے،جاپان میں چھوٹے بڑے سب ہی نے چاکلیٹ سے نہا کر ویلنٹائن منایا،اور آخر میں ذکر یوکرائن کی ایک انوکھی محبت کایوکرائن میں ڈولفنزکی شادی کی پروقار تقریب کا اہتمام کیاگیا، ،خوشی میں ڈولفنز بھی ناچتی گاتی رہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.