15 فروری 2014
وقت اشاعت: 7:56
پیرو میں سیلاب سے تباہی ، پانی رہائشی علاقوں میں داخل
جیو نیوز - لیما…پیرومیں گذشتہ روز آنے والے سیلاب نے مختلف علاقوں میں تباہی مچا دی۔ مختلف علاقوں میں مسلسل بارشوں سے دریاوٴں میں پانی کی سطح انتہائی بلند ہو گئی اور پانی حفاظتی پشتے توڑتا ہوا آبادی میں داخل ہو گیا ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ سے مرکزی شاہراہ بلاک ہو گئی، سیلاب سے سیکڑوں مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ مقامی حکام نے60 دن تک ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔