15 فروری 2014
وقت اشاعت: 15:58
بھارتی کابینہ کی نئی دہلی میں حکومت سازی کیلئے دیگر جماعتوں کو پیشکش
جیو نیوز - دہلی…بھارتی کابینہ نے نئی دہلی میں حکومت سازی کے لیے دیگر جماعتوں کو پیشکش کردی۔ بھارت کی وفاقی کابینہ نے نئی دہلی میں صدارتی نظام کے نفاذکی سفارش کردی۔ نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال نے گزشتہ روز کرپشن کے خلاف بل پیش نہ ہونے پر استعفیٰ دیا تھا۔ کابینہ نے سفارش کی ہے کہ دیگر جماعتیں حکومت نہ بناسکیں تو آئندہ 6ماہ میں انتخابات کرادیے جائیں۔