16 فروری 2014
وقت اشاعت: 5:9
امریکا:طیارے کے لینڈنگ گیئر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد
جیو نیوز - واشنگٹن …واشنگٹن کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک طیارے کے لینڈنگ گیئر سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ایئرپورٹ حکام کے مطابق واشنگٹن ڈیلس انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے ریموٹ پارکنگ میں ایک جہاز کے لینڈنگ گیئر سے عملے کو ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طیارہ ساؤتھ افریکن ایئرویز کا ہے، جو جوہانسبرگ سے آیا تھا، حکام واقعے کی مزید تفتیش کررہے ہیں۔