تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 فروری 2014
وقت اشاعت: 12:56

ہریانہ کے وزیر اعلیٰ بھوپندر سنگھ پر نوجوان نے جوتاپھینک مارا

جیو نیوز - چندی گڑھ…بھارتی ریاست ہریانہ کے وزیر اعلیٰ بھوپندر سنگھ پرایک نوجوان نے جوتاپھینک مارا ہے تاہم خوش قسمتی سے جوتا وزیراعلیٰ بھو پندرسنگھ کونہیں لگ سکا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعلیٰ ہریانہ ایک پروگرام کی رسم افتتاح پر مدعو تھے ۔جوتا پھینکنے والے مشتعل نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا ہے،ہریانہ کے وزیراعلی پر اس سے قبل کچھ روزپہلے بھی ایک مشتعل نوجوان نے اچانک حملہ کرکے تھپڑبھی مار ا تھا،پولیس نے اسے بھی گرفتار کرلیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.