تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 فروری 2014
وقت اشاعت: 15:37

مصر میں کار بم دھماکا، 3کوریائی سیاحوں سمیت 4ہلاک

جیو نیوز - قاہرہ…مصر میں اسرائیلی سرحد کے قریب کار بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3کوریائی سیاح اور 1مصری ڈرائیور ہلاک جبکہ 13افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مصر میں اسرائیلی سرحد کے قریب واقع جزیرہ نما علاقے صناعی میں سیاحوں کی بس کے قریب زور دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں بس میں سوار 3کوریائی سیاح اور 1مصری ڈرائیور ہلاک جبکہ 13افراد زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو مصر کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دھماکے کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ہوئی کہ یہ کوئی کار بم دھماکا تھا یا سڑک پر نصب دھماکا خیز مواد پھٹنے سے ہوا۔مقامی پولیس اس حوالے سے تصدیق کر رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.