تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 فروری 2014
وقت اشاعت: 22:33

بھارتی وزیر خارجہ کا افغانستان کو ہیلی کاپٹرز فراہم کرنے کا اعلان

جیو نیوز - نئی دلی…بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے افغانستان کو ہیلی کاپٹرز فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ افغانستان کے دورے سے واپسی پر طیارے میں میڈیا سے گفتگو میں بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت جنگ سے تباہ حال افغانستان کو لوجسٹک سپورٹ بھی فراہم کرے گا تاکہ کابل حکومت اپنے کارگو طیاروں کو بحال کرسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر کرزئی نے بھارت سے جدید ساز و سامان فراہم کرنے کی درخواست کی تھی اور بھارت بہت جلد افغانستان کو ہیلی کاپٹرز فراہم کرے گا ،تاہم انہوں نے ہیلی کاپٹرز کی تعداد یا ان کی نوعیت کے بارے میں بتانے سے انکار کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.