16 فروری 2014
وقت اشاعت: 22:33
شمال مشرقی نائجیریا میں شدت پسندوں کے حملے، 90 افراد ہلاک
جیو نیوز - ابوجا…شمال مشرقی نائجیریا میں شدت پسندوں کے حملے میں 90 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق شدت پسندوں نے ایک گاوٴں کا محاصرہ کرکے شدید فائرنگ اور دھماکے کیے اورمتعدد گھروں کوآگ لگادی، حملے میں90 افراد ہلاک ہوگئے۔ حملے کے بعد سیکڑوں مقامی افراد اپنی جان بچانے کے لئے گاوٴں سے فرار ہوگئے ہیں۔