تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 فروری 2014
وقت اشاعت: 6:3

پاکستان میں ڈروں حملوں کیلئے امریکا کی متبادل حکمت عملی

جیو نیوز - واشنگٹن …امریکی میڈیاکا کہنا ہے کہ امریکا افغانستان سے انخلا کے بعد وسط ایشیا کے ہوائی اڈے استعمال کرنے کے لئے منصوبہ بنارہا ہے۔امریکی میڈیا نے حکام کے حوالے سے رپورٹ دی ہے اوباما انتظامیہ نے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد پاکستان کے شمال مغربی علاقوں میں ڈرون حملوں کے لئے وسط ایشیا کے ہوائی اڈے استعمال کرنے کے لئے ہنگامی منصوبہ بناناشروع کردیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اگر متبادل اڈے محفوظ ہوں تو سی آئی اے القاعدہ کے لئے کام کرنے والوں کے خلاف انٹیلی جینس معلومات جمع کرکے پاکستان کے قبائلی علاقوں کی پہاڑیوں میں مخصوص مقامات پر ڈرون حملے کرے گی۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سی آئی امریکی فوج کے تحفظ کے بغیر افغان اڈوں سے ڈرون نہیں اڑاسکتی۔افغانستان سے باہر سے حملوں کے لئے امریکا اوینجرنامی نئے ڈرون پروگرام شروع کرنے پر غورکررہا ہے،نیا ڈرون پروگرام تیز رفتاری کے باعث افغانستان کے باہرسے بھی حملوں کیلئے بہترآپشن ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.