تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 فروری 2014
وقت اشاعت: 7:43

لیبیا میں قذافی کے اقتدار کے خاتمے کے تین سال مکمل

جیو نیوز - طرابلس …لیبیا میں معمر قذافی کی حکومت کاتختہ الٹنے کے تین سال مکمل ہونے پر جشن منایا جارہا ہے۔ شہری گذشتہ رات سے ہی دارالحکومت طرابلس کے شہدا اسکوائر پر جمع ہونا شروع ہوگئے تھے ،جہاں جشن کا اہتمام کیا گیا ہے۔آج قذافی کے اقتدار کے خاتمے کی خوشی میں آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔ 17فروری2011کو لیبیا میں معمر قذافی کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.