تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 فروری 2014
وقت اشاعت: 5:14

امریکی بحری جہاز پر لیزرویپن سسٹم لگانے کی تیاریاں

جیو نیوز - واشنگٹن …میزائلوں اور بموں کا زمانہ گیا۔ اب بحری جہازوں،کشتیوں اور ڈرونز کو لیزر بیم سے گرایا جا ئے گا۔امریکی بحریہ نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔اسٹار وارز کی کہانی حقیقت میں بدلنے لگی۔ ڈرون طیاروں، بحری جہازوں اور کشتیوں کو اب لیزر سے نشانہ بنایا جاسکے گا۔ امریکی بحریہ نے ابتدائی طور پر "سولڈ اسٹیٹ لیزر ویپن سسٹم" جنگی جہاز "پونسے" پر لگانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں،جس کی تنصیب اس سال کے آخر تک تک ہوجائے گی۔اس کے علاوہ الیکٹرومیگنیٹک گن کی تیاری بھی جاری ہے، جو آواز کی رفتار سے سات گنا تیز رفتاری سے پروجیکٹائل فائر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔یہ گن اگلے سال تک قابل استعمال ہوسکے گی۔ منصوبے کے پروگرام منیجر کا کہنا ہے کہ فی الحال ان ہتھیاروں کے حوالے سے کچھ مسائل کا سامنا ہے، اگر بارش ہورہی ہو، یا فضا گرد آلود ہو یا ٹربیولنس ہو تو لیزر کی افادیت ختم ہوجاتی ہے، جبکہ الیکٹرومیگنیٹک گن کے استعمال میں توانائی بہت زیادہ خرچ ہو تی ہے۔ان مسائل پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔مستقبل کے ان ہتھیاروں کی تیاری پر آنے والی لاگت ،روایتی ہتھیاروں کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.