تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 فروری 2014
وقت اشاعت: 2:40

امریکا میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری، متعدد حادثات

جیو نیوز - واشنگٹن…امریکی ریاست 'کنیٹی کٹ' میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے اور پھسلن کے باعث ہائی وے پر ٹریفک کے متعدد حادثات رونما ہوچکے ہیں۔ برف باری کے نئے سلسلے کے بعد ریاست کے تمام اسکولوں کو ایک بار پھر بند کردیا گیا ہے جبکہ ایمرجنسی اور پولیس کو الرٹ رکھا گیا ہے، مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ برفباری کے باعث پھسلن سے ہائی وے پر ٹریفک کے متعدد حادثات رونما ہوچکے ہیں،برف پگھلانے کے لئے استعمال ہونے والے نمک کا اسٹاک ختم ہوچکا ہے اور نئی شپمنٹ کے آنے کا انتظار کیا جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.