تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 فروری 2014
وقت اشاعت: 2:4

پنسلوینیا میں برف باری کے باعث 50 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں

جیو نیوز - نیویارک…امریکی ریاست پنسلوینیا میں برف باری کے باعث درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں 14 افراد معمولی زخمی ہوئے۔حکام کے مطابق مغربی پنسلوینیا کی ایک شاہراہ پر بارش کے بعد برف باری ہوئی۔ سڑک پر برف جمنے کے باعث پھسلن ہوگئی اور تقریباً 50 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں 14 افراد کو معمولی چوٹیں آئیں اور سڑک تقریبا 5 گھنٹے تک بند رہی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.