تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 فروری 2014
وقت اشاعت: 22:12

جنوب ایشیائی مرد، جنوب ایشیائی کمسن لڑکیوں کی سیکس گرومنگ میں ملوث

جیو نیوز - برمنگھم…برطانیہ میں خواتین کے حقوق کی علمبردار شائستہ گوہرایم بی ای نے انکشاف کیا ہے کہ نہ صرف سفیدفام لڑکیوں کی چائلڈسکس گرومنگ کی جارہی ہے بلکہ جنوب ایشیائی مرد،جنوب ایشیائی لڑکیوں کو بھی اس کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ برمنگھم میں ایسی ہی کمسن سے تیس افراد کی زیادتی کا کیس اسکی بھیانک مثال ہے۔ شائستہ گوہرایم بی ای کی تیارکردہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جس پاکستانی نژاد کمسن کی سکس گرومنگ کی گئی اسے چھ گھنٹے میں تیس افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور ان میں باپ،اسکول کاطالبعلم بیٹا اور کئی ٹیکسی ڈرائیوربھی شامل تھے۔ سٹی کونسلرز کیلئے تیارکردہ رپورٹ کے مطابق برمنگھم میں ایشیائی افرادایشیائی کمسن بچیوں کی سکس گرومنگ میں ملوث ہیں اور یہ عفریت محض راچڈیل اورآکسفرڈتک محدودنہیں جہاں سفیدفام لڑکیوں کونشانہ بنانے کے واقعات سامنے آئے تھے۔ ان کاکہناہے کہ جنوب ایشیائی گھرانوں کی لڑکیوں کوخدشات ہوتے ہیں کہ بدنامی کی صورت میں والدین ان کی بے جوڑ شادی کردیں گے، اسلئے وہ خاموش رہتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.