تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 فروری 2014
وقت اشاعت: 22:28

سکھ کمیونٹی کا وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی رہائش گاہ پر مظاہرہ

جیو نیوز - لندن… برطانیہ میں سکھ کمیونٹی کے افراد نے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی رہائش گاہ ٹن ڈاؤننگ اسٹریٹ پر مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ 1984 میں سکھوں کے قتل عام میں برطانوی حکومت کے ملوث ہونے کی شفاف انکوائری کرائی جائے۔ لندن میں برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے سامنے کیے گئے اس مظاہرے میں شریک افراد بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر بھارتی حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ برطانیہ اور امریکا بھارت پر دباؤ ڈالیں کہ وہ انیس سوچوراسی میں ہوئے قتل عام کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان واقعات میں برطانیہ کا بھی کرداررہاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.