16 اپریل 2016
وقت اشاعت: 19:22
گزشتہ 5 سال کے دوران چین کی اسلحہ فروخت دوگنی ہوگئی
جیو نیوز - بیجنگ… ایشیا میں پاکستان چین سے اسلحہ خریدنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے اورگزشتہ 5 برس کے دوران چین کی اسلحہ برآمدات دو گنا ہو گئی ہیں ۔
اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق سال 2011ء سے 2015 ءکے درمیان چینی اسلحے کی فروخت دوگنی ہوگئی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق چین کی جانب سے زیادہ تر اسلحہ ایشیائی ممالک کو برآمد کیا جاتا ہے ۔ جن میں پاکستان ، چین سے سب سے زیادہ اسلحہ خریدنے والا ملک ہے جو چین کی کل اسلحہ برآمدات کا 35 فیصد اسلحہ خریدتا ہے ۔ اس کے بعد بنگلہ دیش اور میانمار آتے ہیں ۔