17 اپریل 2016
وقت اشاعت: 6:39
شام :بم دھماکوں میں 140 افراد ہلاک
جیو نیوز - دمشق…شام میں دمشق اور حمص میں بم دھماکوں میں 140 افراد ہلاک ہوگئے، شدت پسند تنظیم نے بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ۔
شام میں 6بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 140ہوگئی۔ یہ دھماکے دمشق کے نواحی علاقوں اور حمس میں کئے گئے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز دمشق کے نواحی علاقے سیدہ زینب میں 4دھماکوں میں اسکول سے گھر واپس جاتے طلبہ کو نشانہ بنایا گیا۔جس میں 83 افراد ہلاک ہو گئے ۔
اس سے قبل گزشتہ روز حمس میں بھی 2کار بم دھماکے کئے گئے جس میں 57 افراد جان سے گئے ۔ان دھماکوں کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کر لی ہے۔