تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 اپریل 2016
وقت اشاعت: 20:59

شمالی کوریا کے خلاف قراردادپر امریکا اور چین میں ہم آہنگی

جیو نیوز - بیجنگ........امریکا اور چین کے اعلیٰ سفارت کاروں نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے خلاف اقوام متحدہ میں ایک قرارداد پیش کرنے کے حوالے سے مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور چینی وزیر خارجہ وینگ ای نے واشنگٹن میں ملاقات کے دوران پیانگ یانگ کے جوہری تجربے کے بارے میں بات چیت کی۔ وینگ ای کے مطابق قرارداد کے مسودے پر اتفاق رائے اور اسے جلد منظور کرنے پر بھی غور وخوض کیا گیا۔

چینی خبررساں ایجنسی شنہوا نے وینگ ای کے حوالے سے لکھا ہے کہ چین ،شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام کو قبول نہیں کریگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.