20 اپریل 2016
وقت اشاعت: 7:12
بھارت نے11دہشتگردوں کے نام اقوام متحدہ کو دیدیئے
جیو نیوز - نئی دہلی.......بھارت نے گیارہ دہشت گردوں اور ایک تنظیم کے ناموںکی فہرست پابندیاں لگانے والی اقوام متحدہ کی کمیٹی کو پیش کردی ہے۔
یہ بات اس وقت سامنے آئی جب بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے لوک سبھا کے اجلاس میں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ بھارت میں دہشتگرد کاروائیوں میں ملوث گیارہ افراد اور ایک تنظیم کی فہرست اقوام متحدہ کو پیش کردی گئی ہے۔
فہرست 18 فروری کو اقوام متحدہ کی پابندیاں لگانے والی کمیٹی کو پیش کی گئی، بھارتی ذرائع کے مطابق فہرست میں القاعدہ، طالبان اور داعش سے تعلق رکھنے والے افراد کا نام شامل ہے تاہم حکومت کی جانب سے فہرست میں شامل افراد کا نام نہیں بتایا گیا۔