تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 اپریل 2016
وقت اشاعت: 21:3

یونان سے ایک ہزار مہاجرین کی اسپین منتقلی کا معاہدہ

جیو نیوز - بارسلونا.....شفقت علی رضا..... اسپین کے صوبہ ویلنسیا اوریونان کے سائوتھ آگیعن ریجن کی حکومت کے درمیان ایک ہزار مہاجرین کو یونان سے ویلنسیا منتقل کرنے کے معاہدہ پر دستخط ہو گئے ہیں۔

یہ منتقلی یورپی یونین کے مہاجرین کی تقسیم کے پروگرام کے علاوہ ہے ۔ یہ پروگرام سست روی کاشکار ہے۔

یونان کے جزیروں پر مہاجرین کی مجموعی تعداد گزشتہ سال8 لاکھ تھی جبکہ رواں سال یہ تعداد یومیہ 4 ہزارتک پہنچ گئی ہے۔

مہاجرین کو یونانی جزیرہ لیروس سے اسپین منتقل کیا جائے گا۔ دونوں حکومتوں کے مطابق مہاجرین کی منتقلی سے یہ پیغام عام ہوگا کہ مہاجرین یورپ کیلئے مسئلہ نہیں اوران کی آمدوتقسیم کے مسئلے کو تدبر اور فراست کے ساتھ نمٹایا جا سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.