22 اپریل 2016
وقت اشاعت: 0:17
کنساس:فیکٹری میں فائرنگ،7افراد ہلاک،30سے زائدزخمی
جیو نیوز - کنساس .... امریکی ریاست کنساس کی فیکٹری میں فائرنگ سے سات افراد ہلاک 30 سے زائد زخمی ہوگئے ۔ فائرنگ کرنے والا فیکٹری کاملازم تھا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور ماراگیا۔
امریکی ریاست کنساس کے شہر ہیسٹن میں ایک فیکٹری میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا،مسلح شخص نے فیکٹری کے اندر گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی ۔اطلاعات کے مطابق حملہ آور اسی فیکٹری کا ملازم تھا۔فائرنگ میں 7 افراد ہلاک 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔
حملہ آور نے فیکٹری میں داخل ہونے سے قبل تین اور مقامات پر فائرنگ کی اور لوگوں کو زخمی کیا۔اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور پھر ایک اہلکار نے حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
حملہ آور کی عمر 38 سال اور نام سیڈرک فورڈ ہے۔ ایک ہفتے کے دوران امریکا میں اس قسم کی فائرنگ سے ہلاکتوں کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ 22 فروری کو ریاست مشی گن میں ایک شخص کی فائرنگ سے چھ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔