تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 اپریل 2016
وقت اشاعت: 15:21

جنوبی کوریا میں امریکی میزائل کی تنصیب پر چین کے خدشات

جیو نیوز - بیجنگ.......چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے امریکا کی طرف سے طاقتور راڈار اور جدید میزائل نظام کی جنوبی کوریا میں تنصیب کے منصوبے پر اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کو اپنے منصوبے کی وضاحت کرنی چاہیے۔

واشنگٹن میں سینٹر فار اسٹراٹیجک اسٹڈیز نامی تھِنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے چینی وزیر خارجہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بیجنگ حکومت، واشنگٹن اور دیگر ممالک کے ساتھ مل کر جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کی کوششیں جاری رکھے گی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ شمالی کوریا کی طرف سے جوہری اور میزائل تجربے کے تناظر میں سخت پابندیوں کی قرارداد سلامتی کونسل میں منظور کر لی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.