22 اپریل 2016
وقت اشاعت: 15:53
اقوام متحد ہ میں حزب اللہ کے خلاف یمنی قرارداد پیش
جیو نیوز - نیویارک..........اقوام متحدہ میں یمن کے مستقل مندوب خالد الیمانی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت حزب اللہ ملیشیا کے خلاف عالمی ادارے میں باقاعدہ درخواست پیش کرے گی جس میں تنظیم کا نام دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرنے پر زور دیا جائے گا۔
انکا کہنا تھا کہ یمن حکومت کے پاس ایسے دستاویزی ثبوت موجود ہیں جن سے حزب اللہ کے فوجیوں اور ماہرین کی یمن میں موجودگی ثابت ہوتی ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق بیان میں مزید انکشاف کیاگیا تھا کہ یمن کی لڑائی میں حزب اللہ باقاعدہ شریک ہے۔
اس کے اہلکار باغی ملیشیاؤں کو تربیت فراہم کر رہے ہیں اور سعودی،یمن سرحدی علاقوں میں بھی حزب اللہ کے جنگجو بکثرت دیکھے جاتے ہیں۔جبکہ یمنی فوج کو حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں سے ایسی طویل ریکارڈنگز بھی ملی ہیں جس میں لبنانی حزب اللہ کے ٹرینرز حوثیوں کو تربیت دیتے پائے گئے ہیں۔
حزب اللہ کی جانب سے تربیت کا مرکزی نقطہ سعودی عرب کے سرحدی علاقوں پر اندھا دھند گولا باری کر کے اس علاقے کی آبادی کووہاں سے بھگانا تھا تاکہ وہ علاقہ چھوڑ دیں اور یمنی باغی سعودی عرب کی بین الاقوامی سرحد عبور کر لیں۔