تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 اپریل 2016
وقت اشاعت: 17:30

گوانتانامو کی بندش کا معاملہ:سابق فوجیوں نے ہلیری کی حمایت کردی

جیو نیوز - واشنگٹن......... امریکہ کے 19سابقجرنیلوں اور ایڈمرلز نے گوانتانامو کے فوجی قیدخانہ کو بند کرنے اور وہاں ایذا رسانی بند کرنے کے معاملہ میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کی حمایت کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے 19 سابق جنرلوں اور ایڈمرلز نے گوانتانامو کے فوجی قیدخانہ کو بند کرنے اور وہاں ایذا رسانی بند کرنے کے معاملہ میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کی حمایت کی ہے۔اس کے علاوہ ری پبلکن مخالفوں سے خطرناک بیان بازی بند کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔

ریٹائرڈفوجی افسروں نے ایک بیان میں شام و عراق میں سرگرم تنظیم داعش کے حوالے سے کہا کہ ری پبلکن امیدواروں نے اسے ایک کھیل بنا لیا ہے کہ کون زیادہ شدت سے مخالفت کرتا ہے مگر ہم اپنے دشمنوں سے کس طرح نمٹ رہے ہیں اور دولت اسلامی کا کس طرح مقابلہ کررہے ہیں ،یہ کوئی کھیل نہیں ہے بلکہ ان کی تجاویز ہمیں کمزور کردیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.