تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 اپریل 2016
وقت اشاعت: 15:46

افغانستان: خود کش حملے میں 11 افراد ہلاک،40 زخمی

جیو نیوز - کابل…افغانستان کے مشرقی علاقے میں خود کش حملے میں 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔

خبر ایجنسی کے مطابق افغان صوبے کنڑ کے علاقے اسد آباد میں خودکش حملہ آور نے سرکاری عمارت کے داخلی راستے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ حملے کے وقت اُس مقام پر بڑی تعداد میں شہری موجود تھے ۔

خودکش دھماکے کے نتیجے میں 11 شہری ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔حملے کی ذمہ داری اب تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.