تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 اپریل 2016
وقت اشاعت: 10:19

یورپی یونین سے نکلنا صدی کا جواثابت ہو گا،ڈیوڈکیمرون

جیو نیوز - لندن ........برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے برطانیہ کے یورپی یونین سے نکل جانے کے حامیوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس ممکنہ اقدام کے "خطرات" سے بھی آگاہ رہیں۔ برطانیہ میں ان دنوں یہ موضوع بحث و جدل کا محور بنا ہوا ہے جس کے بارے میں فیصلہ کن ریفرنڈم آئندہ جون میں ہو گا۔

ایک انٹرویومیں کیمرون نے یورپی یونین سے برطانیہ کے نکل جانے کے امکان کے بارے میں کہا کہ یہ صدی کا جوا ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم برطانیہ کے یورپی یونین سے نکل جانے کی خواہش رکھنے والوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ یورپی یونین سے باہر کے لیے کوئی منصوبہ پیش کریں، تو ان کے جوابات انتہائی مبہم اور غیر واضح ہوتے ہیں۔

کیمرون کے مطابق آج یہ لوگ جو تجاویز پیش کر رہے ہیں وہ اندھے کنوئیں میں چھلانگ کے مترادف ہے ہم اتنی آسانی سے یہ باور نہیں کرا سکتے کہ سب کچھ ٹھیک ہوگا جب کہ ہمارے سامنے پلڑے میں نوکریاں اور اپنے ملک کا مستقبل رکھا ہو۔

برطانوی وزیراعظم نے ان لوگوں کو بھی جواب دیا جو یہ حجت پیش کر رہے ہیں کہ یورپی یونین سے نکل جانے کے بعد بھی برطانیہ یورپی یونین کی منڈی تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے یہ کہنے میں ذرہ برابر شک نہیں کہ یورپی یونین سے نکلنے میں بہت سے خطرات ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.